0
Friday 17 May 2024 02:02

ججز پر تنقید، سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لے لیا

ججز پر تنقید، سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران بھی فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ذکر ہوا تھا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلا کر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تین رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔ جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر بینچ کا حصہ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1135600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش