0
Friday 17 May 2024 08:07

بہت سے ممالک چین کے ترقی سے خوفزدہ ہیں، اسحاق ڈار

پاکستان میں زراعت، آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں
بہت سے ممالک چین کے ترقی سے خوفزدہ ہیں، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں زراعت، معدنیات اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ بیجنگ میں چائنہ بزنس راؤنڈ اپ تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہاکہ بہت سے ممالک چین کے ترقی سے خوفزدہ ہیں، پانچویں سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کیلیے وہ چین آئے ہیں، ہم منصب سے ملاقات میں تمام معاملات پر کھل کر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری فلیگ شپ پروجیکٹ ہے، جس کا فیز ون کامیاب تکمیل کے بعد فیز 2 میں داخل ہوچکا ہے، ہم چند سرکاری اداروں کی نجکاری بھی کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خزانہ لان فوآن سے ملاقات کی، جس میں پاک چین تجارتی روابط کے پیش نظر مالی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وزیر خزانہ نے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سراہا اور مالی استحکام کی کوششوں میں حمایت جاری رکھنے، مالیاتی اور بینکنگ کے شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار چیئرمین ایگزم بینک سے بھی ملے، اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں مستقبل کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا ، مالیاتی و اقتصادی استحکام کی کوششوں اور کاروبار دوست پالیسیوں کا خاکہ پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 1135619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش