0
Saturday 18 May 2024 22:04

رفح، فلسطینی مزاحمتکاروں کے تازہ حملوں میں 20 اسرائیلی فوجی ہلاک

رفح، فلسطینی مزاحمتکاروں کے تازہ حملوں میں 20 اسرائیلی فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے رفح میں واقع التابعین مسجد کے گرد و نواح میں غاصب اسرائیلی فوجیوں کے خلاف اپنی تازہ گھات کی اطلاع دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی پرسنل بم کے دھماکے پر مبنی اس مزاحمتی آپریشن میں القسام کے مزاحمتی جنگجو، غاصب صیہونی فوجیوں کے ایک مکمل گروپ کو اپنی تعقیب پر مجبور کرتے ہوئے، نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جس میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں حماس کی عسکری شاخ نے آج صبح بھی اعلان کیا تھا کہ غاصب اسرائیلی فوجیوں کا ایک گروپ جنوبی غزہ میں رفح کے مشرق میں واقع التنور نامی محلے کے ایک گھر میں جا چھپا تھا کہ جب مزاحمتی فورسز نے انہیں اپنی زد میں لے لیا۔ اس بارے القسام کا کہنا ہے کہ اس کی مزاحمتی فورسز نے مذکورہ مکان کو بھی اینٹی پرسنل بم "رعدیہ" کے ذریعے منہدم کر دیا جس کے بعد باقی بچ جانے والے غاصب صیہونی فوجیوں کو ہلکی مشین گنوں و دستی بموں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ 

حماس کے عسکری ونگ نے اعلان کیا کہ اس کارروائی میں 15 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں تاہم مذکورہ رپورٹ کی اشاعت تک غاصب اسرائیلی فوج نے اس بارے کسی بھی تبصرے سے گریز اختیار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1135995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش