0
Tuesday 21 May 2024 23:10

بیرک گولڈ کمپنی کی بلوچستان حکومت کو 71 کروڑ روپے کی ادائیگی

بیرک گولڈ کمپنی کی بلوچستان حکومت کو 71 کروڑ روپے کی ادائیگی
اسلام ٹائمز۔ ضلع چاغی میں کاپر گولڈ ریکوڈک منصوبہ کے تحت بیرک گولڈ کمپنی نے بلوچستان حکومت کو 71 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی۔ کوئٹہ سے صوبائی محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ 71 کروڑ روپے کی ادائیگی بیرک گولڈ نے ایڈوانس رائلٹی کی مد میں کی۔ محکمہ خزانہ کے حکام نے مزید بتایا کہ ریکوڈک میں سونے اور تانبے کو نکالنے کے منصوبے پر بیرک گولڈ کمپنی کام کر رہی ہے۔ دریں اثنا بلوچستان کے محکمہ معدنیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے پیدوار کا آغاز 2028ء میں ہوگا۔  محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق ریکوڈک منصوبے کے منافع میں بلوچستان کا حصہ 25 فیصد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1136627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش