0
Wednesday 22 May 2024 16:27

سید مراد علی شاہ سے مختلف ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

سید مراد علی شاہ سے مختلف ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مختلف علاقوں کے منتخب ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سے ٹنڈو محمد خان کے رکن صوبائی اسمبلی اعجاز شاہ بخاری نے ملاقات کی، ضلع ٹنڈو محمد خان کےعوامی مسائل صحت، تعلیم، آر او پلانٹ، ترقیاتی کاموں اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ مراد علی شاہ سے کیماڑی کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی لیاقت اسکانی نے ملاقات کی، ضلع کیماڑی کے عوام کے مسائل سے متعلق لیاقت اسکانی نے آگاہی دی۔ وزیراعلیٰ سندھ سے ملیر کے رکن صوبائی اسمبلی محمد سلیم بلوچ نے بھی ملاقات کی، سلیم بلوچ نے ضلع ملیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ تمام اضلاع میں صحت، تعلیم، ترقیاتی کام اور دیگر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1136799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش