0
Wednesday 22 May 2024 16:59

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 845 میگاواٹ ہوگیا، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 845 میگاواٹ ہوگیا، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار845 میگاواٹ تک پہنچ گیا، شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار 500  جبکہ  پیداوار 18 ہزار 655 میگاواٹ ہے۔  پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 975 ، نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 8 ہزار 350، ونڈ پاور پلانٹس سے 790 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ اسی طرح سولر پاور پلانٹس سے 200، بگاس سے 140 اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1136808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش