0
Wednesday 22 May 2024 17:15

نوکری سے غیر حاضر رہنے والے 600 اساتذہ کو برطرف کیا جائیگا، صالح ناصر

نوکری سے غیر حاضر رہنے والے 600 اساتذہ کو برطرف کیا جائیگا، صالح ناصر
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں غیر حاضر رہنے والے سرکاری اساتذہ کو نوکری سے فارغ کرنے کے سلسلے میں تیزی آ گئی ہے۔ سیکرٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ اگلے دس دن میں 600 اساتذہ کو برطرف کر دیا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے سیکرٹری تعلیم صالح ناصر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر اب تک 280 اساتذہ کو سرکاری ملازمے سے فارغ کیا جا چکا ہے، جبکہ اگلے دس روز کے دوران مزید 600 اساتذہ کو برطرف کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مزید 1200 اساتذہ کی برطرفی کے لئے قانونی کارروائی تیز کی جا رہی ہے۔ مذکورہ اساتذہ ملازمت سے مسلسل غیر حاضر تھے، تاہم تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1136813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش