0
Wednesday 22 May 2024 18:09

نیتن یاہو کے ممکنہ وارنٹِ گرفتاری، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

نیتن یاہو کے ممکنہ وارنٹِ گرفتاری، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ بین الااقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم اور وزیردفاع کے ممکنہ وارنٹِ گرفتاری کے اقدام کا جواب دینے کے لیے ایوان نمائندگان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا عالمی فوجداری عدالت کا رکن نہیں لیکن اس نے ماضی کے مقدمات کی حمایت کی ہے، جس میں گزشتہ برس یوکرین کی جنگ پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تاہم فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیرعظم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تو اس کی حمایت نہیں کریں گے کیوں کہ اس سے اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ تعطل کا شکار ہوسکتا ہے۔ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی درخواست کا جواب دینے کے لیے کانگریس (ایوان نمائندگان) کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پراسیکیوٹر نے اسرائیلی وزیراعظم، وزیر دفاع سمیت حماس کے تین رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1136826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش