0
Wednesday 22 May 2024 18:33
الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ترجمان کی اسلام ٹائمز کیساتھ گفتگو

ہمیں شہید ایرانی صدر و وزیرخارجہ کیجانب سے مظلوم فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کبھی نہ بھولیگی، مصعب البریم

ہمیں شہید ایرانی صدر و وزیرخارجہ کیجانب سے مظلوم فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کبھی نہ بھولیگی، مصعب البریم
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مرحوم صدر سید ابراہیم رئیسی و وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ترجمان مصعب البریم نے ایرانی حکام و عوام کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ہم  اس شدید دکھ اور عظیم آزمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام و عوام کے ساتھ شریک ہیں۔

نمائندہ اسلام ٹائمز معصومہ فروزان کے ساتھ گفتگو میں مصعب البریم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوموں کی مدد اور فلسطینی مزاحمت کی بھرپور حمایت کے ساتھ ساتھ مزاحمتی محاذ کی حمایت میں بھی ان ذمہ دار شہداء کے اعلی مقام کو یاد رکھیں گے اور کبھی نہ بھولیں گے!
 
واضح رہے کہ 20 مئی 2024ء بروز اتوار، صدر اسلامی جمہوریہ ایران اور ان کے ساتھیوں کو لے کر جانے والا ہیلی کاپٹر، مشرقی آذربائیجان میں خداآفرین ڈیم سمیت متعدد قومی و صوبائی منصوبوں کے افتتاح کے بعد حادثے کا شکار ہو گیا تھا، جس سے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی و وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت اس میں سوار تمام مسافر شہید ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1136828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش