0
Wednesday 22 May 2024 19:42

غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی رژیم کے سفاکانہ حملے جاری، مزید 10 شہری شہید

غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی رژیم کے سفاکانہ حملے جاری، مزید 10 شہری شہید
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ذرائع نے بدھ کی صبح شمال تا جنوب اور مشرق تا مغرب، غزہ کی پوری پٹی پر غاصب و سفاک صہیونی فوج کے شدید حملوں کی اطلاع دی ہے۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مغرب میں تل السلطان نامی محلے کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ حملے کئے ہیں۔

غزہ کی پٹی سے الجزیرہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع الزوائدہ نامی علاقے میں ایک رہائشی مکان پر ہونے والی صیہونی ہوائی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 10 فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ادھر المیادین نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں غاصب صہیونی فوج و فلسطینی مزاحمتکاروں کے درمیان ہونے والی شدید لڑائی کی اطلاع دی ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ شب اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک کے صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے عام فلسطینی شہریوں کی کل تعداد 35 ہزار 647 جبکہ زخمیوں کی کل تعداد 79 ہزار 852 ہو گئی ہے!!
خبر کا کوڈ : 1136835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش