0
Wednesday 22 May 2024 19:58

جنگ کیبعد کی حماس کی طاقت پر امریکہ پریشان

جنگ کیبعد کی حماس کی طاقت پر امریکہ پریشان
اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی ای مجلے پولیٹیکو (Politico) نے متعدد امریکی حکام سے نقل کرتے ہوئے آج صبح اعلان کیا ہے کہ زمینی راستے سے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کے بعد غاصب صیہونی رژیم غزہ کے کچھ حصوں کو کنٹرول نہیں کر پائی ہے۔

امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پولیٹیکو کو مزید بتایا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بڑے پیمانے پر وحشیانہ بمباری کے ذریعے پوری دنیا کو اپنے خلاف کر لیا ہے جبکہ بائیڈن انتظامیہ کو خدشہ لاحق ہے کہ اسرائیل، حماس پر فتح حاصل کرنے کا یہ موقع بھی "تباہ کن طریقے سے" ضائع کر دے گا۔

امریکی ای مجلے نے امریکی انٹیلیجنس ذرائع سے بھی نقل کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں، گزشتہ مہینوں کے دوران ہزاروں نئے مزاحمتکاروں کے بھرتی کر لئے جانے پر مبنی حماس کی صلاحیت پر بھی شدید تشویش لاحق ہے!

قبل ازیں ایک صہیونی ویب سائٹ نے بھی اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی اور لبنان کے ساتھ واقع مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحد پر 7 ماہ کی جنگ کے بعد اب یہ کہا جا سکتا ہے کہ حماس نے عالمی رائے عامہ کے سامنے غزہ کی پٹی میں فوجی و سیاسی طور پر مکمل فتح حاصل کر لی ہے!!
خبر کا کوڈ : 1136837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش