0
Wednesday 22 May 2024 21:30

کشمیریوں نے ووٹ کے ذریعہ بی جے پی کے دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے کو رد کیا، مظفر شاہ

کشمیریوں نے ووٹ کے ذریعہ بی جے پی کے دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے کو رد کیا، مظفر شاہ
اسلام ٹائمز۔ انڈیا الائنس کی جانب سے اننت ناگ کے ٹاؤن ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جموں و کشمیر کے سینیئر لیڈروں جن میں جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ، کانگریس کے سابق وزیر پیرزادہ محمد سعید، پیرزادہ محمد حسین، سی پی آئی ایم کے لیڈر غلام نبی ملک اور این سی کے کوآرڈینیٹر انیس الاسلام نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقہ سے انتخاب لڑنے والے انڈیا الائنس کے امیدوار میاں الطاف لاروی کے لئے لوگوں کا تعاون حاصل کرنا تھا، تقریب کے دوران سیاسی لیڈروں نے اجتماعی طور پر عوام سے اپیل کی کہ وہ میاں الطاف لاروی کے حق میں اپنا ووٹ ڈالیں اور خطہ کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے متحدہ طور پر اپنی حمایت کو یقینی بنائیں۔

مظفر احمد شاہ نے اپنے خطاب میں دفعہ 370 کی منسوخی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے اتحاد کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نیشنل کانفرنس کو ووٹ دینے سے دفعہ 370 کو بحال کرنے کی ان کی کوششوں میں نمایاں مدد ملے گی۔ مظفر شاہ نے کہا کہ جمہوری عمل میں لوگوں کی بھاری شرکت نے بی جے پی کو پیغام دیا کہ ان کی جانب سے 2019ء کو لیا گیا فیصلہ انہیں قطعی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔ مظفر شاہ نے کہا کہ انڈیا الائنس کی جیت نہ صرف دفعہ 370 کی بحالی کی طرف ایک قدم کی نشاندہی کرے گا بلکہ قومی سیاسی منظرنامے میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی اجتماعی آواز کو تقویت بخشے گا۔ دیگر سیاسی لیڈروں نے انتخابی عمل میں یکجہتی اور فعال شرکت کا مطالبہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ خطہ کے مفادات کی مؤثر نمائندگی اور حفاظت کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1136839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش