0
Wednesday 22 May 2024 20:42

ابراہیم رئیسی مجاہد اور غزہ کے مظلومین کے عظیم سہارا تھے، ممبران جی بی کونسل

ابراہیم رئیسی مجاہد اور غزہ کے مظلومین کے عظیم سہارا تھے، ممبران جی بی کونسل
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ اور دیگر اراکین کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین، عبد الرحمٰن، اقبال نصیر اور حشمت اللہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور رفقاء کی ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں المناک موت پر افسوس ہوا۔ انہوں نے مظلوم اہلِ فلسطین کے لئے بھرپور آواز اٹھائی، اس موقع پر ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آیت اللہ رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے۔ عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ استعمار و استکبار جہاں سے برسرپیکار مجاہد اور مستضعفین جہاں بلخصوص غزہ کے مظلومین کے لیے عظیم سہارا تھے اور آپ مدبر و مفکر اور دانا اسلام کے رہنماوں میں شمار ہوتے تھے۔ حادثے کے شکار تمام عالم اسلام کے رہنماوں کی درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1136842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش