0
Wednesday 22 May 2024 20:58

غزہ میں العودہ ہسپتال کے محاصرے پر عالمی ادارہ صحت کیجانب سے اظہار تشویش

غزہ میں العودہ ہسپتال کے محاصرے پر عالمی ادارہ صحت کیجانب سے اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ مغربی ایشیا کے علاقے میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی نے اعلان کیا ہے کہ ہمیں شمالی غزہ کے العودہ ہسپتال کے محاصرے پر سخت تشویش ہے!

ڈاکٹر حنان بلخی نے غاصب صیہونی فوج کے محاصرے میں گھرے غزہ کے اس طبی مرکز کی سنگین صورتحال کے بارے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 148 افراد پر مشتمل طبی ٹیم و 22 مریض العودہ اسپتال کے اندر پھنسے ہوئے ہیں!

عرب چینل الجزیرہ نے بھی عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر مغربی ایشیاء سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ روز بھی العودہ اسپتال کو نشانہ بنایا تھا جبکہ غاصب صیہونی رژیم کے توپخانے کے گولے اس ہسپتال کے ایک طبقے کے ساتھ آ ٹکرائے تھے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ہم العودہ اسپتال کے عملے، وہاں موجود مریضوں اور شہریوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں!

قبل ازیں اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کے آپریشنز ڈائریکٹر نے بھی اعلان کیا تھا کہ غزہ پر غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملوں میں اقوام متحدہ کے 193 ملازمین کی ہلاکت ناقابل قبول ہے!
خبر کا کوڈ : 1136845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش