0
Wednesday 22 May 2024 21:08

رفح پر حملے کے بارے واشنگٹن کی تل ابیب کیساتھ گفتگو

رفح پر حملے کے بارے واشنگٹن کی تل ابیب کیساتھ گفتگو
اسلام ٹائمز۔ برطانوی خبررساں ایجنسی روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سینئر امریکی اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ رفح پر زمینی حملے اور غزہ میں انسانی بحران کے بارے میں واشنگٹن نے تل ابیب کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

اس امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو مزید باتا کہ ہم نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لئے مخصوص درخواستوں کا ایک سلسلہ پیش کیا ہے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں کے ساتھ گفتگو میں ہم نے غزہ کو مستحکم بنانے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا اور رفح پر زمینی حملے کے بارے بائیڈن کے خدشات کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا ہے!

سینئر امریکی اہلکار نے مزید کہا کہ یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کی رہائی کے لئے معاہدے تک پہنچنے کے عمل کو آگے بڑھانے کے مزید مواقع بھی مل سکتے ہیں!
خبر کا کوڈ : 1136846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش