0
Wednesday 22 May 2024 21:14
رہبر معظم انقلاب سے میاں شہباز شریف کی ملاقات

شہید سید ابراہیم رئیسی کا آخری دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے، رہبر معظم

شہید سید ابراہیم رئیسی کا آخری دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے، رہبر معظم
اسلام ٹائمز۔ آج دوپہر کو وزیراعظم پاکستان "میاں شہباز شریف" اور ان کے وفد نے رہبر انقلاب حضرت آیت‌ الله "سید علی خامنه‌ ای" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رہبر معظم انقلاب نے سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر پاکستانی عوام کے جذبات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے پاکستان کے ساتھ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ ہم ان تعلقات کو برادرانہ نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تاہم گزشتہ سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نشیب و فراز کا شکار رہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ نئی پاکستانی حکومت میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ ان تعلقات میں از سر نو بہتری لا سکے۔ رہبر مسلمین جہاں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے آیت‌ الله سید ابراہیم رئیسی کی سوچ کی جانب اشارہ کیا۔

آیت‌ الله سید علی خامنه‌ ای نے کہا کہ شہید سید ابراہیم رئیسی کا آخری دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم موڑ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائم مقام ایرانی صدر بھی اسی راستے کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو برادر ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہمیشہ آسانی سے آگے نہیں بڑھتے بلکہ ہمیں اس معاملے میں رکاوٹوں کو برطرف کرتے ہوئے سنجیدہ تعاون کو فروغ دیتے رہنا چاہئے۔ دوسری جانب میاں شهباز شریف نے اس ملاقات میں شہید ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کا یہ دورہ مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات میں وسعت کے حوالے سے نہایت مفید تھا۔ وزیراعظم پاکستان نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1136848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش