0
Wednesday 22 May 2024 22:28

ناروے میں نیتن یاہو کی گرفتاری کا امکان

ناروے میں نیتن یاہو کی گرفتاری کا امکان
اسلام ٹائمز۔ "بین الاقوامی قانون کے مطابق، ہم اسے (بنجمن نیتن یاہو کو) گرفتار کرنے کے پابند ہیں"، یہ الفاظ ہیگ کی عالمی عدالت (ICJ) کی جانب سے غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور صیہونی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے امکان کے بارے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے (Espen Barth Eide) کے ہیں۔

ناروے 2 نامی ٹیلیویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایسپن بارتھ ایدے کا کہنا تھا کہ اگر بین الاقوامی فوجداری عدالت بنجمن نیتن یاہو و یوایو گیلنٹ کے خلاف فیصلہ جاری کرتی ہے تو ناروے اپنی سرزمین میں داخل ہونے کی صورت میں، ان صیہونی حکام کو گرفتار کر لے گا!

نارویجن وزیرخارجہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ اگر حماس کے 3 سینئر عہدیداروں (یحیی السنوار، محمد الضیف اور اسمعیل ہنیہ) کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں تو بھی ناروے اس حکم کی بھی تعمیل اور اس پر عملدرآمد کرے گا۔

اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس صورتحال میں اگر وہ یا حماس کا کوئی بھی رہنما ناروے میں داخل ہوتا ہے تو بین الاقوامی قانون کے مطابق ہم انہیں گرفتار کرنے کے پابند ہیں اور یہی اصول، ترکی کے علاوہ تمام یورپی ممالک پر لاگو ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1136874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش