اسلام ٹائمز۔ آج دوپہر کو بحرین کے وزیر خارجہ "عبداللطیف بن راشد الزیانی" ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے تہران پہنچے۔ واضح رہے کہ ایران کے ساتھ بحرین کے سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد "عبداللطیف بن راشد الزیانی" کا یہ پہلا دورہ تہران ہے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ آیت الله سید ابراہیم رئیسی، حسین امیرعبداللهیان اور ان کے رفقاء کی شہادت پر بحرین کے بادشاہ "حمد بن عیسیٰ" ایرانی حکومت و عوام سے اظہار ہمدردی بھی کر چکے ہیں۔