0
Wednesday 22 May 2024 22:32

تخفیف اسلحہ کانفرنس میں ایران کے شہید صدر و رفقاء کے احترام میں 1 منٹ کی خاموشی

تخفیف اسلحہ کانفرنس میں ایران کے شہید صدر و رفقاء کے احترام میں 1 منٹ کی خاموشی
اسلام ٹائمز۔ ایران کی صدارت میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مرحوم صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی و وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور رفقاء کی یاد میں 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

اس اجلاس میں موجود افراد اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید صدر اور ان کے ہمراہ موجود ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے اور مذکورہ اجلاس کا آغاز شہداء کے احترام میں 1 منٹ کی خاموشی کے ساتھ کیا گیا۔

واضح رہے کہ 20 مئی 2024ء بروز اتوار، صدر اسلامی جمہوریہ ایران اور ان کے ساتھیوں کو لے کر جانے والا ہیلی کاپٹر، مشرقی آذربائیجان میں خداآفرین ڈیم سمیت متعدد قومی و صوبائی منصوبوں کے افتتاح کے بعد حادثے کا شکار ہو گیا تھا، جس سے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی و وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت اس میں سوار تمام مسافر شہید ہو گئے تھے۔

-
خبر کا کوڈ : 1136877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش