0
Wednesday 22 May 2024 22:47

سید ابراہیم رئیسی کی تدفین کے موقع پر رجب طیب اردگان صبح مشہد پہنچیں گے

سید ابراہیم رئیسی کی تدفین کے موقع پر رجب طیب اردگان صبح مشہد پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کی حکمران جماعت "جسٹس اینڈ ڈیلپمنٹ" پارٹی کے ترجمان "اومر چلیک" نے کہا کہ صدر "رجب طیب اردگان"، شہید ابراہیم رئیسی کی تدفین کے موقع پر صبح مشہد پہنچیں گے۔ اومر چلیک نے ترکیہ کے صدر کے دورہ ایران کا اعلان انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈیلپمنٹ پارٹی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کے بعد کیا۔ انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ صدارتی معاون "جودت یلماز" اور وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" آج تہران میں ایرانی صدر کی آخری رسومات میں شریک تھے۔ دوسری جانب بحرین کے وزیر خارجہ "عبداللطیف بن راشد الزیانی‌" ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے تہران پہنچے۔ واضح رہے کہ ایران کے ساتھ بحرین کے سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد "عبداللطیف بن راشد الزیانی‌" کا یہ پہلا دورہ تہران ہے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ آیت‌ الله سید ابراہیم رئیسی، حسین امیرعبداللهیان اور ان کے رفقاء کی شہادت پر بحرین کے بادشاہ "حمد بن عیسیٰ" ایرانی حکومت و عوام سے اظہار ہمدردی بھی کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1136881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش