0
Wednesday 22 May 2024 23:59

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ایرانی سفارتخانے آمد، ایرانی صدر کی شہادت پر اظہار افسوس

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ایرانی سفارتخانے آمد، ایرانی صدر کی شہادت پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں ایران کے سفارت خانہ میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر ایرانی رہنماوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات بھی درج کیے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر افراد کی شہادت پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے، پاک ایران تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور جماعت اسلامی ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1136887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش