0
Thursday 23 May 2024 01:04

برطانیہ، رشی سونک کا 4 جولائی کو ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان

برطانیہ، رشی سونک کا 4 جولائی کو ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے 4 جولائی کو ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کیا۔ برطانوی وزیراعظم دفتر کے مطابق الیکشن کے اعلان کے بعد برطانوی پارلیمنٹ جمعے کو تحلیل ہوجائے گی۔ رشی سونک کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کنگ چارلس سے ملاقات کی ہے اور انہیں قبل از وقت انتخابات کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ بادشاہ چارلس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوکرین میں جنگ نے عالمی سلامتی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے، پچھلے پانچ سالوں میں ملک کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے سب سے مشکل وقت سے لڑتے دیکھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انکا کہنا تھا کہ ملک نے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا اور اس چیز پر انہیں برطانوی ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا بہترین لمحہ ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، میں معاشی استحکام بحال کرنےکیلئے حکومت میں آیا تھا، جس کیلئے ہم نے دو سنگ میل پار کرلیے ہیں، جو کچھ حاصل کرچکے اس پر مجھے فخر ہے۔ دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رشی سونک کل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کریں گے۔ رائے عامہ سروے کے مطابق اپوزیشن لیبر پارٹی کو حکمران کنزرویٹیو پارٹی پر 20 پوائنٹس کی برتری ہے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 1136900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش