0
Thursday 23 May 2024 02:51

شہباز شریف 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے

شہباز شریف 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف (کل) 23 مئی 2024 کو متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ وزیر اعظم کا انتخاب کے بعد متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزرا پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات متوقع ہے۔ دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ شہباز شریف کی دیگر اماراتی شخصیات، کاروباری شخصیات اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مذہبی ثقافتی وابستگی سے جڑی ہوئی ہیں۔ متواتر اعلیٰ سطح کے تبادلے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی ایک امتیازی خصوصیت ہیں۔ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کثیر جہتی دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
خبر کا کوڈ : 1136936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش