0
Thursday 23 May 2024 04:04

پی ٹی آئی راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

پی ٹی آئی راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز ہوئی، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں بے ہوش ہو گئی تھیں، سخت گرمی کی وجہ سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا جیل میں بلڈ پریشر ہائی ہو گیا تھا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں بے ہوش ہوئیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال علاج کے لیے منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1136941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش