0
Thursday 23 May 2024 04:24
مرحوم ایرانی صدر پاکستان کے عظیم دوست تھے

شہباز شریف کی ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی تعزیتی تقریب میں شرکت، ڈاکٹر محمد مخبر سے اظہار تعزیت

ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں
شہباز شریف کی ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی تعزیتی تقریب میں شرکت، ڈاکٹر محمد مخبر سے اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم اس ہال میں بھی گئے جہاں مرحوم ایرانی صدر کا جسد خاکی رکھا گیا تھا۔ وزیراعظم نے مرحوم صدر کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے مرحوم ایرانی صدر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو ڈاکٹر ابراہیم ریئسی اور ان کے رفقاء کی المناک حادثے میں شہادت کی خبر سے شدید صدمہ ہوا، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور ایران کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔ مرحوم ایرانی صدر پاکستان کے عظیم دوست تھے۔ ان کے گزشتہ ماہ دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام کے ساتھ گزرے لمحات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ وزیراعظم نے ایران کے نگران صدر ڈاکٹر محمد مخبر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔ وزیراطلاعات عطاتارڑ، وزیرداخلہ محسن نقوی اور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1136943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش