0
Thursday 23 May 2024 05:11
فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا

اسلام آباد میں واقع پلازے میں خوفناک آتشزدگی، متعدد دکانیں جل گئیں

اسلام آباد میں واقع پلازے میں خوفناک آتشزدگی، متعدد دکانیں جل گئیں
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پلازے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں متعدد دکانیں جل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ اسلام آباد کے علاقے تھانہ شمس کالونی میں گولڑہ موڑ پر واقع پلازے میں پیش آیا جہاں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد دکانوں جل گئیں جس کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔ تاحال آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، پولیس نے وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1136947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش