0
Thursday 23 May 2024 09:52

کشمیری قوم ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سردار محمد ناہید عباسی

کشمیری قوم ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سردار محمد ناہید عباسی
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل چھتر کلاس حلقہ کھاوڑہ مظفرآباد آزاد کشمیر سردار محمد ناہید عباسی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم ریئسی، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سردار محمد ناہید عباسی نے ایرانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا ایران کے صدر ابراہیم ریئسی کی شہادت پر دلی رنج اور صدمہ ہوا ہے۔ ہم پوری پاکستانی و کشمیری قوم ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم ریئسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ہم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں شہداء کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ایک شاندار عالم اور بصیرت رکھنے والے رہنما تھے، ہم نے ابراہیم رئیسی جیسا مخلص اور اعلی خصوصیات کا مالک بھائیوں جیسا دوست کھو دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ابراہیم رئیسی کی اپنی قوم کے ساتھ ساتھ  پاکستان ایران تعلقات اور علاقائی تعاون کی مضبوطی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 1136967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش