0
Thursday 23 May 2024 10:31

آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہو چکے ہیں اور اپنے حقوق حاصل کرنا جانتے ہیں، طاہر کھوکھر

آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہو چکے ہیں اور اپنے حقوق حاصل کرنا جانتے ہیں، طاہر کھوکھر
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ، ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے رہنما محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہو چکے ہیں اور اپنے حقوق حاصل کرنا جانتے ہیں، جس طرح کشمیریوں کو نظرانداز کیا گیا ان کے مسائل کو نظرانداز کیا گیا، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، آزاد کشمیر کے وسائل کو کشمیریوں پر خرچ نہیں کیا گیا، حکومت اب فیصلے کرے ڈیمز کی رائیلٹی سمیت تمام معاہدوں پر عمل کروائے، تمام معاہدوں کو ریاست اور ریاستی عوام کے مفادات، ترقیاتی اور خوشخالی کے ساتھ جوڑے، آزاد کشمیر میں تمام ڈیمز کے معاہدوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ مہاجرین مقیم پاکستان پر آزاد کشمیر میں ملازمتوں کے کوٹے پر عمل کیا جائے، ان کے رہائشی و دیگر مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے ان کے رہائشی مسائل کو حل کیا جائے، آج بھی مہاجرین مقیم پاکستان کو رہائشی کالونیوں میں مسائل اور زمینیوں کے ٹرانسفر کے مسائل ہیں جن کو حل کیا جانا ضروری ہے۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک پر بھی حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ حکومت مہاجرین مقیم پاکستان کے مسائل حل کرے۔ آزاد کشمیر میں ملازمتوں میں ان کے کوٹہ پر نہ صرف من و عن عملدرآمد کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے صفوں میں اتحاد رکھیں۔ آزادکشمیر میں مفت تعلیم، صحت کی سہولیات عوام کو فراہم کی جائیں اور صنعتی ترقی اور سیاحت کو فروغ دے کر عوام کیلئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے جائیں۔ کشمیری عوام سے اب ان کا حق کوئی نہیں چھین سکتا ہے اب کشمیر میں تمام وسائل پر کشمریوں کا حق ہے، کشمیر کے وسائل پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1136972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش