0
Thursday 23 May 2024 11:52

تہران، استقامتی محاذ کے سربراہوں کا اجلاس

تہران، استقامتی محاذ کے سربراہوں کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی آخری رسومات کے بعد آج صبح استقامتی فرنٹ کے سربراہوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ تہران میں ہونے والے اس مشترکہ اجلاس میں علاقائی صورت حال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ غزہ کی فتح تک جہاد جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔ اس اجلاس میں قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل "اسماعیل قاآنی" اور سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف جنرل "حسین سلامی" شریک تھے۔ اس کے علاوہ فلسطین سے حماس، جہاد اسلامی، پی ایل او جب کہ لبنان سے "حزب‌ الله"، یمن سے "انصار الله" اور عراق سے مقاومتی گروہوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ 20 مئی کو سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو اُس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ آذربائیجان کی سرحد پر قیز قلعہ ڈیم کے افتتاح سے واپسی پر تبریز جا رہے تھے۔ اُن کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان"، امام جمعہ تبریز "سید آل ہاشم"، ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے گورنر اور دیگر افراد موجود تھے۔ اس ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 1136986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش