0
Thursday 23 May 2024 12:17

مودی حکومت نے مزید دو کشمیر ی ملازم برطرف کر دیے

مودی حکومت نے مزید دو کشمیر ی ملازم برطرف کر دیے
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی بھارتی حکومت نے مزید دو کشمیری سرکاری ملازمین برطرف کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین میں مشتاق احمد خان اور شبیر احمد راتھر شامل ہیں۔ یہ دونوں محکمہ تعلیم میں کام کرتے تھے۔ ملازمین کی برطرفی کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر ایک مقامی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا گیا۔ یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019ء سے اب تک 160 سے زائد کشمیری ملازمین کو برطرف کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1136990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش