0
Thursday 23 May 2024 12:24

بنوں میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

بنوں میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے تین افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے سٹی ایریا میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مبینہ طور پر جھگڑا پرانی خاندانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے تنیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1136992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش