0
Thursday 23 May 2024 13:12

پشاور، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی تعزیت کیلئے ایرانی قونصلیٹ آمد

پشاور، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی تعزیت کیلئے ایرانی قونصلیٹ آمد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے وفد نے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری کی سربراہی میں پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قونصل جنرل کو شہید ابراہیم رئیسی اور رفقاء کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔ وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی، صوبائی سیکریٹری مالیات نذر علی روحانی، ضلعی صدر پشاور مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ علامہ سید ذکی الحسن حسینی، ضلعی صدر پشاور سید محمد تقی زیدی، چیئرمین امامیہ کونسل سید اظہر علی شاہ اور کرامت علی بنگش شامل تھے۔ اس موقع پر علامہ جہانزیب علی جعفری نے ایرانی قونصل جنرل سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کی آیت اللہ رئیسی صرف ایران کے صدر نہیں بلکہ عالم اسلام کے عظیم لیڈر اور مزاحمت کاروں و مدافعین حرم انبیاء و اہلبیتؑ کا حوصلہ جذبہ بن چکے تھے، آپ اور آپکے رفقاء کی شہادت پر پوری ملت پاکستان سوگوار ہے، ہم ملت اسلامیہ اور خصوصاً رھبر معظم سید علی خامنہ ای اور ملت ایران کے حضور تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں کہا کہ ہم شہداء کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں، ہم رہبر معظم حضرت علی خامنہ ای اور دنیا بھر کے مزاحمتی مجاہدیں کو یقین دلاتے ہیں کہ ملت پاکستان کو ہمیشہ ساتھ پائیں گے، چیئرمین امامیہ جرگہ سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی دنیا جہان کے مظلوم طبقے کا حوصلہ بن کر مرشد جانے جاتے تھے، ہم ان کی عظیم شہادت پر غمزدہ ہیں، ملت ایران خصوصاً ولی فقیہ سید علی خامنہ ای کی خدمت اقدس میں تعزیت عرض کرتے ہیں۔ ایرانی قونصلر جنرل نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کی دنیا اسلام کو مجلس وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر فخر ہے، ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں ملت پاکستان نے ہمدردی اور درد کا اظہار کیا۔ ملت ایران و پاکستان برادر ملتیں ہیں، جن کا دکھ درد ہمیشہ ایک ہوتا ہے۔ ان شاء اللہ اسی طرح ایک دوسرے کا سہارا بنیں گے، وفد کے شرکاء نے تعزیتی ریمارکس کتاب میں درج کئے اور مولانا سید ذکی الحسن الحسینی نے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 1137000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش