0
Thursday 23 May 2024 14:05

آیت‌ الله سید ابراہیم رئیسی خطے میں حریت پسندوں کے حامی تھے، ترجمان انصار الله

آیت‌ الله سید ابراہیم رئیسی خطے میں حریت پسندوں کے حامی تھے، ترجمان انصار الله
اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے ترجمان "محمد عبدالسلام" نے کہا کہ آیت‌ الله سید ابراهیم رئیسی نے امت اسلامی کے مسائل بالخصوص فلسطین کاز کے لئے اہم اقدامات انجام دئیے۔ وہ خطے کے حریت پسندوں کے حامی تھے۔ واضح رہے کہ محمد عبدالسلام گزشتہ روز ایک یمنی وفد کے ہمراہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افراد کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے تہران پہنچے۔ انہوں نے انصار الله کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" اور دیگر سیاسی رہنماوں کی جانب سے مشکل کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ اظہار ہمدردی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آیت‌ الله سید ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء امریکہ و اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شریک تھے۔ محمد عبدالسلام نے مزید کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کا دوره صدارت بین الاقوامی تعلقات میں ایک ٹرننگ پوائںٹ تھا۔ اس دوران انہوں نےاستکبار مخالف عناصر کی اقتصادی و سیاسی حمایت بھی جاری رکھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تہران میں ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی آخری رسومات میں 67 ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1137014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش