0
Thursday 23 May 2024 14:51

کوئٹہ، ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کیلئے مجلس و فاتحہ خوانی کا انعقاد

کوئٹہ، ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کیلئے مجلس و فاتحہ خوانی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ علمائے دین اور عوام کی جانب سے ایرانی صدر ڈاکٹر علامہ ابراہیم رئیسی، علامہ سید محمد علی آل ہاشم اور انکے رفقاء کی شہادت پر کوئٹہ میں مجلس، قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ و سنی علمائے دین اور عوام کی جانب سے کوئٹہ میں مسجد و امام بارگاہ حسینی ہزارہ میں تعزیتی مجلس، قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی، امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی، ڈاکٹر عطاء الرحمان، علامہ ڈاکٹر عارف حسین اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر انجینئر محمد جواد رفیعی سمیت دیگر علمائے دین، سیاسی و مذہبی شخصیات اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خادم الرضا (ع) و ناصر المظلومین حضرت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، حضرت آیت اللہ سید محمد علی آل ہاشم اور انکے رفقاء کی المناک شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن پاک کے پارے پڑھے اور فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 1137020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش