0
Thursday 23 May 2024 15:10

بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج

بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج
اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس بلوچستان ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست عدالتی دائرہ اختیار میں نہ ہونے پر خارج کر دی۔ واضح رہے کہ یہ درخواست بلوچستان کے نگران وزیر قانون رہنے والے وکیل امان اللہ کنرانی نے دائر کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1137024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش