0
Thursday 23 May 2024 16:59

نثار کھوڑو کا ایرانی قونصل خانے کراچی کا دورہ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت

نثار کھوڑو کا ایرانی قونصل خانے کراچی کا دورہ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے ایرانی قونصل خانے پہنچ کر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال پر تعزیت کی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ کی عوام المناک حادثے پر ایرانی عوام کے ساتھ دکھ میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ اس المناک حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ سمیت دیگر ساتھیوں کے  جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم رئیسی ایک انقلابی لیڈر تھے ان کی شہادت سے ایرانی قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے ساتھ خوشگوار اور مضبوط تعلقات استوار رکھنے میں کردار ادا کیا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے بہتر تعلقات کا کریڈٹ بھی صدرآصف علی زرداری کو جاتا ہے۔ بعد ازاں نثار کھوڑو نے تعزیتی کتاب میں اپنے تعزیتی تاثرات بھی درج کئے۔
خبر کا کوڈ : 1137059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش