0
Thursday 23 May 2024 17:03

ملتان، آئی ایس او پاکستان کے 52ویں یوم تاسیس پر امامیہ فائونڈیشن کی جانب سے تقریب کا اہتمام 

ملتان، آئی ایس او پاکستان کے 52ویں یوم تاسیس پر امامیہ فائونڈیشن کی جانب سے تقریب کا اہتمام 
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 52ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے ملتان میں امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں سابقین آئی ایس او پاکستان نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے 52ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں امامیہ فائونڈیشن کے رہنمائوں احسن مہدی، مشتاق مہدی سمیت ممبر ڈویژنل امن کمیٹی و صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ انجینئر مہر سخاوت علی سیال، صوبائی رہنما عون رضا نجم ایڈووکیٹ، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان جواد رضا جعفری، سابق ڈویژنل صدر ملتان سید فراز رضا، ثقلین نقوی، حسن عباس گھلو سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کی کامیابی اور ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ 
خبر کا کوڈ : 1137060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش