0
Thursday 23 May 2024 17:23

میئر کراچی کی ایرانی قونصل خانے آمد، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی شہادت پر تعزیت

میئر کراچی کی ایرانی قونصل خانے آمد، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی شہادت پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایرانی قونصل خانے پہنچ کر ایرانی قونصل جنرل اور دیگر عملے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر کی المناک حادثے میں شہادت پر تعزیت کی اور کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر افراد کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا ہے، یہ بہت بڑا حادثہ ہے جس پر ہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ایران کے شانہ بشانہ ہے، ایران اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، ہم ایک دوسرے کے بھائی ہیں، ایرنی صدر ابراہیم رئیسی ہمارے لئے محترم شخصیت تھی جو اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ میئر کراچی و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایرانی صدر کے ایصال ثواب، ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی، انہوں نے قونصل خانے میں تعزیتی کتاب میں تعزیتی کلمات بھی درج کئے۔
خبر کا کوڈ : 1137063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش