0
Thursday 23 May 2024 17:51

واحد فلسطینی حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں، حماس

واحد فلسطینی حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں، حماس
اسلام ٹائمز۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق حماس کے اعلی سطحی رہنما حسا بدران نے ایک تقریب سے تقریر کرتے ہوئے چند یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کی خودمختیار ریاست کو تسلیم کئے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو صحیح سمت میں قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ حماس پوری فلسطینی سرزمین میں واحد فلسطینی حکومت کے قیام کی خواہاں ہے اور ہم کسی کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ حماس رہنما نے مزید کہا: "یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین نامی ملک تسلیم کئے جانے کا فیصلہ طوفان الاقصی آپریشن اور فلسطینی قوم کی جانب سے مزاحمت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے کے بعد انجام پایا ہے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین سے متعلق تمام امور کی انجام دہی مکمل طور پر اندرونی معاملہ ہے اور کہا: "ہم کسی فریق کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور فلسطینی قوم پر اپنی ڈکٹیشن مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔" انہوں نے کہا: "ہم ایک فلسطینی حکومت کی تشکیل کے حامی ہیں جو غزہ اور مغربی کنارے کے تمام اداروں کو جامع الیکشن کے انعقاد کیلئے آپس میں متحد کرے۔ اسی طرح ہم فتح تحریک سمیت تمام فلسطینی گروہوں سے رابطہ برقرار کرنے کیلئے تیار ہیں۔"
 
حماس کے رہنما حسام بدران نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کیلئے جاری مذاکرات کے بارے میں کہا کہ فی الحال ان مذاکرات میں دوبارہ واپسی کی کوئی سنجیدہ علامت یا اقدام دکھائی نہیں دیتا۔ یاد رہے گذشتہ روز ناروے، اسپین اور آئرلینڈ نے اعلان کیا تھا کہ وہ عنقریب فلسطین نامی خودمختار ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔ اسی بارے میں اسپین کے وزیراعظم نے غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی جرائم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا: "نیتن یاہو بدستور غزہ میں تباہی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم امن پسند لوگ ہیں اور یہ وہ بات ہے جسے ہزاروں مظاہرین غزہ میں قتل عام کے خلاف احتجاج کے دوران پکار پکار کر کہہ رہے ہیں۔ اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔" دوسری طرف آئرلینڈ کے وزیراعظم نے بھی خودمختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں مزید ممالک ایسا ہی کریں گے۔ ناروے کے وزیراعظم نے بھی مسئلہ فلسطین حل کرنے کے ذریعے امن اور استحکام کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ناروے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔ ان اعلانات کے بعد صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی کہ غاصب صیہونی رژیم کی وزارت خارجہ نے اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کے سفیروں کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1137067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش