0
Thursday 23 May 2024 18:38

علامہ علی حسنین کی ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل سے ملاقات، ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت

علامہ علی حسنین کی ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل سے ملاقات، ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی اور علامہ ولایت حسین جعفری نے کوئٹہ میں ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل سے ملاقات کے موقع پر ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ آج صوبائی بلوچستان دارالحکومت کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنرل قونصلیٹ جمہوری اسلامی ایران میں علامہ علی حسنین نے ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل سید مہدی شائقی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے آیت اللہ ڈاکٹر سید اہراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبدالہیان، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ترجمان آیت اللہ محمد علی آلِ ہاشم، تبریز کے گورنر مالک رحمتی، سردار سید مہدی موسوی اور دیگر رفقاء کی ناگہانی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے شہداء کے بلندی درجات کے لئے فاتخہ خوانی کی اور ویزیٹر بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔
خبر کا کوڈ : 1137075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش