0
Thursday 23 May 2024 18:57

کرغستان سے 171 پاکستانی طلباء خصوصی طیارے سے کوئٹہ پہنچیں گے، صوبائی وزیر

کرغستان سے 171 پاکستانی طلباء خصوصی طیارے سے کوئٹہ پہنچیں گے، صوبائی وزیر
اسلام ٹائمز۔ کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلباء کو وطن واپس لانے کے لئے خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان خصوصی پرواز کے ذریعے کرغستان روانہ ہوگئے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کرغزستان روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طلباء کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6264 کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی پرواز آج رات 9 بجے طلباء کو لیکر واپس کوئٹہ پہنچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر طباء کو واپس لانے کا آپریشن شروع کیا گیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے بتایا کہ آج شب 171 طلباء کوئٹہ پہنچ جائیں گے۔ جن میں دیگر صوبوں کے چند طلباء بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1137076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش