0
Thursday 23 May 2024 19:14

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایک نڈر اور دلیر حکمران تھے، قیس منصور شیخ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایک نڈر اور دلیر حکمران تھے، قیس منصور شیخ
اسلام ٹائمز۔ انسان دوست پارٹی کے بانی سربراہ قیس منصور شیخ کی ایرانی قونصلیٹ میں خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی سے ملاقات کے دوران ملاقات قیس منصور شیخ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پرگہرے غم و افسوس کا اظہار کیا  اور ان بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔ انہوں مہمانوں کی کتاب اپنے خیالات  بھی درج کئے۔ اس موقع پر قیس منصور شیخ نے کہا کہ پورا عالم اسلام سوگوار ہے، ایرانی صدر کی شہادت کی خبر نے پورے پاکستان کی عوام کو سوگوار کردیا ہے، ایرانی صدر ایک نڈر اور دلیر حکمران تھے، ان کی جانب سے عالم اسلام کے وقار کو بلند کرنے کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ پوری اسلامی دنیا کے حکمرانوں کے لیے ایک رول ماڈل تھے، ہم تمام پاکستانی اس دکھ کی گھڑی میں ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1137079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش