0
Thursday 23 May 2024 21:16

بی جے پی مفت راشن کا لالچ دیکر عوام کو گمراہ کررہی ہے، مایاوتی

بی جے پی مفت راشن کا لالچ دیکر عوام کو گمراہ کررہی ہے، مایاوتی
اسلام ٹائمز۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی مفت راشن اور اچھے دن کا لالچ دے کر لوگوں کو گمراہ کررہی ہے جبکہ چند ایک عرب پتیوں کو مالا مال کرنے کے لئے ہر سطح پر چھوٹ دے رہی ہے۔ مرزاپور کے مڑہان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحول دیکھ کر لگتا ہے کہ مرکز میں بی جے پی حکومت آسانی سے واپس نہیں لوٹ پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام سمجھ چکے ہیں کہ مفت راشن بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ اپنے گھر سے نہیں دیتے ہیں، یہ عوام کے ٹیکس سے دیا جاتا ہے۔ الیکٹورل بانڈ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی ہی واحد پارٹی ہے جس نے انتخابی چندے کے نام پر ایک بھی پیسہ نہیں لیا ہے وہیں بی جے پی اور کانگریس امیروں سے اربوں کھربوں روپئے لے کر تنظیم اور انتخابات میں خرچ کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جانچ ایجنسیوں سیاست کے زیر اثر ہیں اور ان کا سیاسی فائدہ کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں بی جے پی ذات، فرقہ واریت کا سہارا لے رہی ہے۔ کانگریس اور اسکی اتحادی جماعتیں ہوا ہوائی انتخابی اعلان کررہے ہیں، اس وقت غریبی مہنگائی، بے روزگار بڑھی ہے، ذات کو دیکھ کر ہراسانی کی جارہی ہے، سب سے زیادہ برہمنوں کی ہراسانی کی جارہی ہے۔ اترپردیش کی چار بار کی وزیر اعلٰی رہی مایاوتی نے اپنے رائے دہندگان سے کہا کہ میڈیا میں دکھائے جارہے سروے پول پر یقینی نہ کریں اور بہوجن سماج پارٹی کو ووٹ دیں۔
خبر کا کوڈ : 1137088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش