0
Thursday 23 May 2024 20:38

لوڈشیڈنگ کے نام سب کو سزا نہیں دی جاسکتی، شرجیل میمن

لوڈشیڈنگ کے نام سب کو سزا نہیں دی جاسکتی، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے نام سب کو سزا نہیں دی جاسکتی، یہ نہیں ہوسکتا کہ کے الیکٹرک اپنی من مانی کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے نام پر اجتماعی سزا دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، کوئی ایک ڈیفالٹر ہو تو سزا پورے علاقے کو نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے بات چیت چل رہی ہے، صرف کراچی میں کے الیکٹرک کا عذاب نہیں، حیسکو اور سیپکو نے بھی لوگوں کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے وفاق کو کہا ہے کہ یہ اپنا قبلہ درست کر لیں، وفاق سے درخواست اور منتیں بھی کی ہیں ان  کمپنیوں کا قبلہ درست کرائیں، یہ کمپنیاں یہاں سے کمارہی ہیں لیکن اپنی سرمایہ کاری نہیں کررہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کے الیکٹرک اپنی من مانی کرے، ان کا انفراسٹرکچر تباہ حال ہے، ٹرانسفامر کام نہیں کرتے، کے الیکٹرک کے ٹرانسفامر اتنا لوڈ برداشت نہیں کر پاتے۔
خبر کا کوڈ : 1137097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش