0
Thursday 23 May 2024 20:45

مصطفیٰ کمال کی ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات، ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت

مصطفیٰ کمال کی ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات، ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال نے نسرین جلیل کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ کراچی میں قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی۔ ایرانی صدر  کی ہیلی کاپٹر حادثے میں رحلت پر اظہار تعزیت کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے قونصل جنرل سے ملاقات کے دوران اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شمالی ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کی خبر سن کر  پوری مسلم امہ غمگین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ابراہیم رئیسی کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان کے تمام کارکنان صدر ابراہیم رئیسی کے تمام اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ اللہ صدر ابراہیم رئیسی سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 1137098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش