0
Thursday 23 May 2024 21:35

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے 7 رکنی کمیٹی بنا دی

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے 7 رکنی کمیٹی بنا دی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں 4 وفاقی وزراء سمیت 3 صوبائی وزراء بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں صوبائی وزراء انجینر محمد انور، انجینر اسماعیل اور فتح اللہ خان شامل ہیں۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بھی کمیٹی کے ممبر ہیں۔ کمیٹی صوبے کو درپیش مسائل کا جائزہ لے کر 30 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1137108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش