0
Friday 24 May 2024 07:49

پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق جنرل سیکرٹری سالار کاکڑ کو شوکاز نوٹس جاری

پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق جنرل سیکرٹری سالار کاکڑ کو شوکاز نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کے سابق جنرل سیکرٹری سالار کاکڑ کو پارٹی کے آئین و نظم ضبط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھیج دیا۔ پی ٹی آئی بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ مرکزی جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے بلوچستان میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری اور پولیٹیکل کمیٹی کے رکن سالار خان کاکڑ کو پارٹی کے آئین اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سالار خان کاکڑ کو ایک دن کے اندر اندر تحریری وضاحت جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ ایک دن میں اطمینان بخش جواب جمع نہ کرنے پر پارٹی آئین کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سالار خان کاکڑ نے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء عمر ایوب کے خلاف سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا تھا۔ جس میں عمر ایوب کو آمر حکمران فیلڈ مارشل ایوب خان سے منسوب کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1137177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش