0
Friday 24 May 2024 10:14

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سینئر وکیل مخدوم مجید حسین شاہ آج پیش نہیں ہوئے۔ آئندہ سماعت پر پاکستان عوامی تحریک کے وکیل کو گواہان پر جرح کیلئے طلب کر لیا گیا۔ ڈی ایس پی رانا محمودالحسن، کانسٹیبلز فیصل رشید اور عامر حسن بطور گواہ پیش ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 98 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے۔ عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے درج مقدمہ کا ٹرائل جاری ہے۔
 
گواہوں نے شہادت قلم بند کروائی کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے پولیس پر پتھراو کیا اور پٹرول بم پھینکے، خرم نواز گنڈا پور اور الطاف حسین شاہ نے کارکنان کو حملہ پر اُکسایا۔ گواہوں نے کہا کہ تین چار ہزار کارکنان نے پولیس کو گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا، پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے پولیس پر گولیاں چلائیں، پاکستان عوامی تحریک کی فائرنگ سے 7 شہری قتل اور کارکنان کے پتھراؤ اور فائرنگ سے 31 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت31 مئی تک ملتوی کر دی۔
 
خبر کا کوڈ : 1137195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش