0
Friday 24 May 2024 13:36

فلسطین کو تسلیم کرنیوالے ممالک کی بڑھتی ہوئی تعداد سے اسرائیل تنہاء ہوتا جا رہا ہے، انقرہ

فلسطین کو تسلیم کرنیوالے ممالک کی بڑھتی ہوئی تعداد سے اسرائیل تنہاء ہوتا جا رہا ہے، انقرہ
اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" نے انقرہ میں ونزویلا کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں ھاکان فیدان کا کہنا تھا کہ جوں جوں فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھ رہی ہے توں توں بالخصوص یورپ میں اسرائیل اور اس کے حامی تنہاء ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر آئر لینڈ، سپین اور ناروے کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے پر خیر مقدم کیا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اِن تین ممالک کے بعد دیگر یورپی ممالک بھی فلسطین کو تسلیم کر لیں گے۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے ڈپلومیٹک انکلیو میں اسرائیل پر بڑھتے سفارتی دباو پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی دباؤ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک بہت بڑی بات ہے۔ یہ ایک طولانی جدوجہد شمار ہوتی ہے جسے جاری رہنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 1137208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش