0
Friday 24 May 2024 14:27

کے الیکٹرک نے بجلی کے ٹیرف میں بڑا اضافہ مانگ لیا

کے الیکٹرک نے بجلی کے ٹیرف میں بڑا اضافہ مانگ لیا
اسلا ٹائمز۔ کے الیکٹرک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف 34 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔ کے الیکٹرک نے 2023ء تا 2030ء کا ملٹی ایئر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ کے الیکٹرک نے 7 سال کے ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے۔

ٹرانسمشن چارجز 3.48، ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ آپریشن اینڈ مینٹیننس 0.42 اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر شراکت داروں سے7 روز میں رائے مانگ لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1137215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش